ایران میں ریکارڈ بارش اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
ایران میں ریکارڈ بارشوں اور سیلاب میں 70 افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی اور 4 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے
ایران میں ریکارڈ بارش کے بعد آنے والے سیلاب میں 70 افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی اور 4 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی تاریخ میں ریکارڈ بارشوں نے 140 دریاؤں اور نہروں میں سیلابی کیفیت برپا کردی، سیلاب نے 13 صوبوں کو متاثر کیا اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کردیا۔
ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاکت خیز سیلاب نے 70 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے، لینڈ سلائیڈنگ کے 409 واقعات رونما ہوئے، 78 شاہراہیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں اور 84 پلوں کو نقصان پہنچا۔ انفراسٹریکچر اور فصلوں کی مد میں مجموعی طور پر لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا۔
سیلاب کے باعث 1400 گاؤں اور شہروں کے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے اور کھانے پینے کی اشیاء کا فقدان ہو گیا ہے۔ مقامی اداروں کے ساتھ عالمی ادارے بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں، امدادی کیمپوں میں طبی مراکز بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔ مختلف بیماریوں اور وبا کے پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا کہا گیا ہے، ڈیمز، دیاؤں اور نہروں کے نزدیک واقع بستیوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔