نیب نے حمزہ شہبازکے خلاف چارج شیٹ تیارکرلی
خدشہ ہے حمزہ ریکارڈ میں ردوبدل نہ کرلیں اسی لیے تفتیش کی مد میں حمزہ کی گرفتاری ضروری ہے، نیب ذرائع
SYDNEY:
نیب نے حمزہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی چارج شیٹ تیار کرلی۔
نیب افسران اور نیب اسپیشل وکلاء کی ٹیم کا اہم اجلاس منعقد ہوا اس دوران ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز شریف کیس سے متعلق اہم معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب نے حمزہ شہباز شریف کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی جس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ان کے اکائونٹس میں جعلی اکاونٹس سے لاکھوں ڈالر منتقل ہوئے، حمزہ شہباز کے اثاثہ جات میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ حمزہ شہباز ریکارڈ میں ردوبدل نہ کرلیں اسی لیے حمزہ شہباز سے تفتیش کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے گرفتاری انتہائی ضروری ہے۔