حکمرانوں نے ملکی خودمختاری بیچ دی فوری مستعفی ہوں منورحسن

ایک طرف ڈرون حملے دوسری طرف بھارت کی آبی جارحیت کاسامناہے،امیر جماعت اسلامی

ایک طرف ڈرون حملے دوسری طرف بھارت کی آبی جارحیت کاسامناہے،امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD:
جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسیدمنورحسن نے امریکا کی طرف سے حالیہ ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملکی سلامتی اورخودمختاری کوامریکا کے ہاتھ بیچ دیاہے،وہ سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں، فوری مستعفی ہوجائیں۔


ڈرون حملوںپربرائے نام احتجاج کے بعد حملے کر کے واضح پیغام دیاکہ غلاموںکوآقاکے سامنے دم مارنے کی جرأت کیسے ہوئی۔ بیان میںمنور حسن نے کہابھارت نے پانی چھوڑ کرملک میں سیلابی صورت حال پیدا کردی ہے جس سے پنجاب اورخیبر پختونخوامیں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کاخطرہ منڈلا رہا ہے ،حکومت کی امریکا و بھارت نوازی کے بدلے ہمیں ایک طرف ڈرون حملوںاوردوسری طرف بھارت کی آبی جارحیت کاسامناہے،نیٹوسپلائی بحال نہ کی جاتی تواب تک امریکا افغانستان سے نکلنے کی راہیںتلاش کررہاہوتالیکن حکومت نے اسے کمک پہنچاکر تازہ دم کردیاہے ۔

منور حسن نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ حکمران مستعفی ہوجائیں اورمتفقہ عبوری حکومت قائم کرکے اقتدار اس کے حوالے کردیںتاکہ ملک میںنئے انتخابات کی راہ ہموار ہو اور قوم نئے سرے سے اپنے نمائندوںکاانتخاب کرسکے ۔
Load Next Story