گلشن معمار زہریلے کھانے سے جاں بحق 5 بہنوں کی کیمیائی رپورٹ میں تاخیر
کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آنے میں مزید 3 سے 4 روز لگ سکتے ہیں جس کے بعد ہی تفتیش کسی رخ کی جانب بڑھ سکتی ہے، تفتیشی افسر
گلشن معمار میں زہریلے کھانے سے ہلاک ہونے والی5 بہنوں کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آنے میں مزید 3 سے 4 روز اور لگ سکتے ہیں جس کے بعد ہی تفتیش آگے بڑھ سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 5 اگست کو احسن آباد میں گھر کے اندر زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے9 افراد بے ہوش ہو گئے تھے جن میں 5 سگی بہنیں کرن ، عنبیرین ، سوب ، ارم اور پارس دوران علاج دم توڑ گئیں تھی جبکہ جاں بحق ہونے والی بیٹیوں کے والد غلام مرتضی ، اہلیہ صفیہ اور ایک بیٹا، بیٹی کو بچا لیا گیا تھا، واقعے کے تفتیشی افسر محبوب الہیٰ نے ایکسپریس کو بتایا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے تاہم کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ، انھوں نے بتایا کہ پولیس نے تمام واقعاتی شہادتیں جمع کر لی ہیں جن کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
جبکہ جاں بحق ہونے والی بہنوں کے جسم کے اعضا ، خون ، پانی اور کھانے میں استعمال کیے جانے والے مصالحہ جات کے نمونے کیمیائی تجزیاتی رپورٹ کے لیے سروسز اسپتال بھجوا دیے گئے ہیں ،انھوں نے بتایا کہ کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آنے میں مزید 3 سے 4 روز لگ سکتے ہیں جس کے بعد ہی تفتیش کسی رخ کی جانب بڑھ سکتی ہے اس سے قبل کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہو گا ، انھوں نے بتایا کہ رپورٹ آنے میں تاخیر کی وجہ عید الفطر اور جشن آزادی کے سلسلے میں آنے والی تعطیلات ہیں ، دوسری جانب ڈی ایس پی خالد خان کا کہنا ہے کہ کیمیائی تجزیاتی رپورٹ پیر تک موصول ہونے کا امکان ہے ۔