بدین لیاری متاثرین بے یارو مدد گار راشن پانی بھی بند
بارش کے دوران کھلے آسمان تلے رہے، نہری پانی پینے پر مجبور،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
بدامنی اور گینگ وار سے تنگ آکر کراچی لیاری سے نقل مکانی کرنیوالے کچھی برادری کے ایک ہزار سے زائد افراد بدترین زندگی گزارنے پر مجبور۔
تفصیلات کے مطابق کراچی لیاری میں بدامنی، دہشتگردی اور گینگ وار سے تنگ آکر لیاری سے نقل مکانی کرنیوالے کچھی برادری کے ایک ہزار سے زائد افراد درگاہ شاہ گھریو پر بارشوں میں بھی کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبور ہیں، انتظامیہ نے راشن اور پانی بھی بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے متاثرین نہروں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہوگئے، بچے خواتین اور مرد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
داؤد کچھی نے بتایا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ملنے والا کھانا اور پانی بند ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ریلیف دیاجائے یا لیاری میں امن کروایا جائے تاکہ ہم اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔