ضمنی انتخاب پی پی قیادت ناراض جیالوں کو منانے پہنچ گئی

میرپورخاص جیلانی ہاؤس میں اجلاس،کارکنوں کومنالیا،فریال ٹالپر،پی ایس 64 پر فتح کا یقین

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے میڈیا کو بتایا کہ ناراض کارکنوں کو منا لیا گیا ہے. فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین میرپورخاص کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 64 پر 22 اگست کو ہونیوالے ضمنی الیکشن کیلیے ناراض جیالوں کو منانے کیلیے میرپورخاص پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق جیلانی ہاؤس پر پیپلز پارٹی کے اجلاس کی صدارت فریال ٹالپر نے کی جس میں میر منور ٹالپور، سابق ایم این اے پیر آفتاب شاہ جیلانی، ایم این اے شفقت شاہ جیلانی، ایم پی ایز کھٹو مل، خیر النساء و دیگر نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ پی پی پی نے 22 اگست کو ہونے والے انتخابات کیلیے اپنے پرانے جیالے کی جگہ نئے کارکن عبدالسعید قریشی کو ٹکٹ دیا ہے۔




جن کے بھائی عبدالغفار قریشی کا تعلق برسوں سے مسلم لیگ ق سے ہے، پیپلزپارٹی کے اس عمل کے بعد کئی کارکنوں نے ووٹ نا دینے کا اعلان کردیا تھا جسکے بعد پی پی پی کی مرکزی قیادت جمعرات کے روز میرپورخاص میں سر جوڑ کر بیٹھنے پر مجبور ہو گئی۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے میڈیا کو بتایا کہ ناراض کارکنوں کو منا لیا گیا ہے اور عبدالسعید قریشی کو انتخابات کیلیے موضوع قرار دیا گیا ہے اور آج سے ایک دفعہ پھر پی پی پی کے تمام کارکنان جیت کیلیے پرعزم ہیں۔
Load Next Story