بھارت کے پاس ایف۔16طیارہ گرانے کا ثبوت ہے تو سامنے کیوں نہیں لاتا ترجمان پاک فوج  

سچ یہ ہے کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے گرائے جس کا سب نے ملبہ زمین پر دیکھا، آئی ایس پی آر

سچ یہ ہے کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے گرائے جس کا سب نے ملبہ زمین پر دیکھا، آئی ایس پی آر ۔

ABBOTTABAD:
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی حکام کہتے ہیں F-16 طیارہ گرانے کا ثبوت ہے لیکن سامنے نہیں لاتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی حکام کی پریس کانفرنس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا، بھارتی حکام کہتے ہیں F-16 طیارہ گرانے کا ثبوت ہے لیکن وہ سامنے نہیں لاتے۔

اس خبر کو بھی :بھارت ایک بار پھر پاکستان کا ایف-16 طیارہ گرانے کا دعویٰ ثابت کرنے میں ناکام

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت میں طبلِ جنگ بجنے پر پاکستان کی خاموشی کو نظر انداز نہ کیا جائے، سچ یہ ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے 2 بھارتی طیارے گرائے جس کا سب نے ملبہ زمین پر دیکھا۔


یہ بھی پڑھیں :امریکی جریدے نے بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا



واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے ایئر وائس مارشل آر جی کے کپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کا ایف۔16 طیارہ مارگرانے کا دعویٰ کیا لیکن وہ بھارتی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے کہ اگر پاکستانی طیارہ تباہ کیا گیا ہے تو اس کا ملبہ کہاں ہے، طیارہ کس مقام پر گرا اور پاکستانی پائلٹ کہاں ہے۔




Load Next Story