بھارت اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکارہیں وزیراعظم

اسرائیل مغربی کنارے اوربھارت مقبوضہ کشمیرپرقابض ہے، وزیراعظم

کیا اسرائیل اوربھارت کے لوگ اس نفرت کومحسوس نہیں کرتے؟ وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت اوراسرائیل کے حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کا شکارہیں، یہ حکمران الیکشن جیتنے کیلیے کس حد تک جائیں گے۔




وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل مغربی کنارے اوربھارت مقبوضہ کشمیرپرقابض ہے، اسرائیل اوربھارت کا یہ قبضہ عالمی اوران کے اپنے آئین کی خلاف ورزی ہے اورکیا اسرائیل اوربھارت کے لوگ اس نفرت کومحسوس نہیں کرتے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت نے ''نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اتھارٹی'' کے قیام کی منظوری دیدی
Load Next Story