مسلح شخص حافظ آبادکارہائشی2شادیاں کیںنشے کاعادی ہے

اب کوئی تعلق نہیں رہا،سکندرسیرکیلیے مری گیا،واپسی پریہ افسوسناک واقعہ پیش آیا،سسرنیازلکھویرا

20سال دبئی رہا،ایک شادی بھی وہاں رچائی، والدہ اوربھائی غائب،ساس کابھی اظہارلاتعلقی ۔ فوٹو : اے پی پی

HYDERABAD:
اسلام آباد میں بیوی بچوں سمیت اسلحہ لے کر بلیوایریا میں کئی گھنٹے تک ہنگامہ کھڑے کرنے والا سکندر حافظ آباد کے محلہ قاضی پورہ گلی نمبر 5 کا رہائشی ہے۔

اس کے والد کا نام عبدالمالک رحمانی ہے جوریٹائرڈ پٹواری تھا اور3 سال قبل فوت ہوگیا تھا، سکندرکی والدہ کا نام بلقیس ہے ،سکندرکے4 بھائی حامد،ہمایوں،ندیم اورککواور 4 بہنیں ہیں جن کی شادیاں ہوئی ہیں، سکندر 20سال تک دبئی میں رہا اور 4سال قبل واپس آیا تھا، ایک شادی دبئی اور دوسری پاکستان میں کی،د بئی والی بیوی سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے ، بیٹا دبئی پولیس میں ملازم بتایا جاتا ہے، پاکستان والی بیوی کنول سے بھی ایک بیٹی فروا اور ایک بیٹا عبداللہ ہیں جو واقعے کے وقت اس کیساتھ تھے، سکندر اب دوبارہ دبئی واپس جانے کی تیاری کررہا تھا، کبھی کبھار نشہ کرتا ہے، سکندر کا بھائی حامد اور والدہ اس کیساتھ گھر میں رہتے ہیں جو ٹی وی پر خبر چلنے کے بعد گھر کو تالہ لگا کرغائب ہوگئے ، معلوم ہوا ہے کہ عید سے 4 دن قبل بھی سکندر موٹرسائیکل پر بچوں کے ہمراہ اسلام آباد گیا تھا ۔




جہاں حادثے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا تھا، اب 2دن قبل 13اگست کو دوبارہ کار پر بیوی بچوں سمیت اسلام آ باد گیا تھا اور ہمسایوں کو سیر وتفریح کا بتا کرگیا ۔تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ اورانا جمیل قیصر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گھر پر چھاپہ مارا اور تالے توڑ کر گھر کی تلاشی لی مگر کوئی قابل اعتراض چیز یا اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔ لاہور سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق مسلح شخص سکندر کا سسر نیاز لکھویرا لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ کا رہائشی ہے، نیاز لکھویرا سرکاری ملازماور پنجابی شاعریکے حوالے سے شہرت رکھتا ہے اور اس کا گھر لکھو ہاؤس کے نام سے مشہور ہے، نیاز لکھویرا نے بھی دوشادیاں کی ہیں۔

سکندراس کی پہلی بیویکی بیٹی کنول کا شوہر ہے۔ نیاز لکھویرا کا کہنا تھا کہ سکندر اپنی بیوی بچوں کیساتھ سیر کے لیے مری گیا تھا اور واپسی پر یہ افسوسناک واقعہ پیشں آیا۔گوجرانوالہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق نیاز لکھویرا نے بتایا کہ سکندر 5 دن قبل میری عیادت کرنے لاہوربھی آیا تھا، اس کا دوسرا بھائی ناصر بھی میرا داماد ہے لیکن جس طرح سکندر نے پوری دنیا میں میری بیٹی کی تذلیل کی ہے،اس کے بعد میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نیاز لکھویرا کی بیوی شمع لکھویراکا بھی کہنا تھا کہ اس کا سکندر اور اس کے کام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story