ممبئی حملہبھارتی جوڈیشل کمیشن نے ملزمان پرجرح کی اجازت دیدی

مقدمہ4سال سے زیرالتواہے،ذمے داربھارت ہے،کارروائی جلدمکمل کی جائے،چوہدری اظہر

مقدمہ4سال سے زیرالتواہے،ذمے داربھارت ہے،کارروائی جلدمکمل کی جائے،چوہدری اظہر. فوٹو: فائل

PESHAWAR:
بھارتی جوڈیشل کمیشن نے پاکستانی وکلاکو ممبئی حملہ کیس کے ملزمان پرجرح کی اجازت دے دی۔

وکیل استغاثہ چوہدری اظہرنے کہاہے کہ کیس کے فیصلے میںتاخیر کاذمے داربھارت ہے۔ اسلام آبادمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمٰن نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہرنے عدالت سے استدعاکی کہ 4سال سے زیرالتوا ممبئی حملہ کیس کی کارروائی جلدمکمل کی جائے۔




فاضل عدالت نے مقدمے کی سماعت21اگست تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان پرجرح کے لیے بھارت جانے والے سرکاری وکیل اوروکلائے صفائی اپنی سفری دستاویزات وزارت داخلہ میںجمع کرائیں۔ چوہدری اظہر نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے بتایاکہ ممبئی حملہ کیس کے ملزمان پرجرح کے لیے ہم نے کئی مرتبہ درخواست دی تھی جس کی اب اجازت مل گئی ہے۔ مقدمہ 4سال سے زیرالتواہے۔ اس کاذمے داربھارت ہے جس نے ملزمان پرجرح کی اجازت تاخیرسے دی۔

Recommended Stories

Load Next Story