شہبازشریف نے الیکشن کمیشن کی دو نشستوں کیلئے 6 نام تجویز کردیے
بلوچستان سے شاہ محمد جتوئی، نورمسکان زئی اور محمدرؤف عطا، سندھ سے عبدالرسول میمن، خالد جاویداور نورالحق کے نام تجویز
الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم کے خط کا جواب دیتے ہوئے بلوچستان اور سندھ سے رکن الیکشن کمیشن کیلئے تین تین نام تجویز کر دیئے۔
شہباز شریف نے بلوچستان سے رکن کیلئے شاہ محمد جتوئی، نورمسکان زئی اور محمدرؤف عطا کے نام تجویز کیے جبکہ سندھ سے رکن الیکشن کمیشن کیلئے عبدالرسول میمن، خالد جاویداور نورالحق قریشی کے نام تجویز کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری؛ وزیراعظم نے شہبازشریف کے الزامات مسترد کردیئے
شہباز شریف نے خط میں مشاورت کے طریقہ کار پر پھر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے تجویز کئے گئے ناموں کی سی ویز اور معلومات فراہم نہیں کی گئیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری وزیراعظم کے خطوط مشاورت کے آئینی طریقہ کار کے مطابق نہیں۔
وزیراعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف الیکشن کمیشن ممبران کے ناموں کے میرٹس پر بحث کے پابند ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق ممبران کے ناموں پر اتفاق رائے کیلئے سنجیدہ کوشش ضروری ہے۔