اوکاڑہ چلتی ٹرین سے 6 ماہ کا بچہ گر گیا والدین بے خبر

عارفوالا کی فیملی شادی میں شرکت کیلیے جا رہی تھی، لاہور پہنچ کر بچے کی گمشدگی کا علم ہوا

عارفوالا کی فیملی شادی میں شرکت کیلیے جا رہی تھی، لاہور پہنچ کر بچے کی گمشدگی کا علم ہوا۔۔فوٹو: فائل

کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس سے اوکاڑہ کے نزدیک 6 ماہ کا بچہ گر گیا اور زخمی حالت میں ریلوے ٹریک کے قریب چیختا چلاتا اورکئی گھنٹے تک تڑپتا رہا۔

ریلوے کی پٹرولنگ ٹیم نے چیکنگ کے دوران بچے کو زخمی حالت میں اٹھا کر اسپتال منتقل کر دیا۔ گذشتہ شب علاقہ اقبال ایکسپریس کراچی سے براستہ اوکاڑہ، لاہور سیالکوٹ جا رہی تھی ساہیوال سٹیشن سے عارفوالا کی رہائشی 22 افراد پر مشتمل فیملی شادی میں شرکت کیلیے لاہور جانے کیلیے سوار ہوئی۔ ٹرین اوکاڑہ پہنچی تو ٹرین میں سوار 6ماہ کا بچہ حسنین عمران چلتی ٹرین سے گر گیا اور ٹرین لاہور کی طرف چلی گئی۔




بچے کے والدین کو لاہور اسٹیشن پر جا کر بچے کی گمشدگی کا علم ہوا تو انھوں نے ساہیوال اسٹیشن حکام سے بذریعہ فون رابطہ کیا۔ رائو لیاقت علی انسپکٹر ریلوے نے بچے کی تلاش کیلیے ریلوے پٹرولنگ پٹری چیکنگ ٹیم کو بھجوایا۔ ٹیم نے بچے کو کوٹ باری پھاٹک کے درمیان زخمی حالت میں برآمد کر کے ڈسٹرکٹ اسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا۔ بعد ازاں ورثاسے رابطہ ہونے پرحسنین کا والد عمران فیملی کیساتھ اوکاڑہ آیا۔ نائب اسٹیشن ماسٹر کی موجودگی میں ریلوے انسپکٹر رائو لیاقت نے بچہ والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
Load Next Story