شاہ عبد اللہ نے غلاف کعبہ کی تیاری کا سسٹم اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی
غلاف کعبہ کی سلائی اورکڑھائی کے نئے نظام میں الیکٹرانک، برقی اور مکینیکل آلات استعمال کیے جائیں گے
خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے غلاف کعبہ شریف کے ڈیزائن اوراس کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے سسٹم کو بھی اپ گریڈکرنے کی منظوری دے دی ہے۔
غلاف کعبہ کی سلائی اورکڑھائی کے نئے نظام میں الیکٹرانک، برقی اور مکینیکل آلات استعمال کیے جائیں گے، مسجد حرام کی دیکھ بھال کمیٹی کے چیئرمین اورامام کعبہ الشیخ عبدالرحمن السدیس نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ غلاف کعبہ کی تیاری کیلیے جدید ترین آلات کے استعمال سے نہ صرف غلاف میں جدت آئے گی بلکہ اس سے عالم اسلام میں یہ پیغام جائے گاکہ سعودی حکومت غلاف کعبہ کی تیاری کیلیے جدید طریقے استعمال کر رہی ہے۔