2 جدید ATR72 طیارے پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

دونوں طیارے اوسط رفتار سے تقریباً 6 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں

کراچی: پاک بحریہ میں ATR-72 طیاروں کی شمولیت کے موقع نیول چیف ودیگر افسران کا گروپ فوٹو۔ فوٹو: آئی این پی

پاک بحریہ نے اپنی افادیت، آپریشنل صلاحیت اورسمندر میں اپنی پہنچ کومزیدبہتر بنانے کیلیے اپنے فضائی بیڑے میں دو جدید طرز کے ATR-72 ایئر کرافٹ شامل کرلیے ہیں۔

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس سلسلے کی ایک پروقارتقریب پی این ایس مہران میں منعقد ہوئی۔تقریب میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمدآصف سندھیلہ مہمان خصوصی تھے۔ATRٹربوانجن کے حامل جدید اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے جہازہیں جواسٹیٹ آف دی آرٹ ٹریفک کولژن ایوائیڈینس سسٹم،خودکار پائلٹ، سیمی گلاس کاک پٹ انسٹرومینٹیشن اوراعلی کارکردگی کے حامل 6 بلیڈوں پرمشتمل پروپیلرز سے لیس ہیں۔




ایئر کرافٹس کی زمین پراوسط رفتار250ناٹس ہے جبکہ یہ تقریباً چھ گھنٹے تک مسلسل پروازکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان ایئرکرافٹس کی شمولیت سے پاک بحریہ سمندرمیں مؤثرمیری ٹائم آپریشنز کرسکے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول اسٹاف نے کہاکہ ہمیں سمندروں کی پاسبانی کے ساتھ ساتھ دہشتگردی، منشیات،اسلحے اور انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم سے نمٹنے کی اضافی ذمے داری بھی سونپی گئی ہے جس کے باعث پہلے سے زیادہ یکسوئی کے ساتھ میری ٹائم آپریشنز کرنے کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔
Load Next Story