تعلیم ملک کی تقدیر کو بدلنے کا ذریعہ بن سکتی ہے گورنر بلوچستان

تعلیمی اداروں میں ریسرچ کے شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، جسٹس (ر ) امان اللہ یاسین زئی

تعلیمی اداروں میں ریسرچ کے شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے،گورنر بلوچستان۔ فوٹو: فائل

گورنر بلوچستان جسٹس (ر )امان اللہ یاسین زئی کا کہنا ہے کہ تعلیم ملک کی تقدیر کو بدلنے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔


گورنر بلوچستان جسٹس (ر )امان اللہ یاسین زئی نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے 10ویں کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ملک کی تقدیر کو بدلنے کا ذریعہ بن سکتی ہے تاہم تعلیمی اداروں میں ریسرچ کے شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

گورنر بلوچستان نے عملی زندگی میں قدم رکھنے والی طالبات کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عملی زندگی میں آپ کو کئی مواقع ملیں گے جو آپ کیلئے معاون ثابت ہوں گے۔
Load Next Story