تھر کول سے بجلی پیدا کرنے والا دوسرا پاور پلانٹ بھی نیشنل گرڈ سے منسلک

دونوں پلانٹس سے 660 میگاواٹ بجلی کی کمرشل پیداوار جولائی 2019 سے شروع کردی جائے گی، ذرائع اینگرو پاور جنریشن

330 میگاواٹ کے دوسرے پلانٹ سے آزمائشی پیداوار جاری ہے، اینگرو پاور جنریشن۔: فوٹو:فائل

تھر کول سے بجلی پیدا کرنے والے دوسرے پاور پلانٹ کو بھی نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تھر کول سے بجلی پیدا کرنے والے دوسرے پاور پلانٹ نے بھی 330میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے، اور دوسرے پاور پلانٹ کو بھی نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تھرکول منصوبے میں قومی خزانے کو اربوں کا نقصان


ذرائع اینگرو پاور جنریشن کا کہنا ہے کہ 330 میگاواٹ کے دوسرے پلانٹ سے آزمائشی پیداوار جاری ہے، اور پہلے پاور پلانٹ سے بھی 330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار جاری ہے، دونوں پلانٹس سے 660 میگاواٹ بجلی کی کمرشل پیداوار جولائی 2019 سے شروع کردی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 1400میگا واٹ کے4 تھرکول منصوبوں کی منظوری

واضح رہے کہ 17 جون 2015 میں پرائیویٹ پاور اینڈ انفرااسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) نے تھرکول کے 1400 میگاواٹ کے 4منصوبوں کی منظوری دی تھی، منصوبے کے تحت پہلے پاور پلانٹ کو رواں سال 19 مارچ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا تھا اور پہلے پاورپلانٹ سے بھی 330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوئی تھی۔
Load Next Story