وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر ایم اے جناح روڈ کے 50 کار شورومز سیل
شورومز مالکان سڑکوں پر گاڑیاں کھڑے کرتے ہیں جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام معمول تھا
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پیر کی شب نیو ایم اے جناح روڈ پر واقع 50 سے زائد کار شورمز سیل کر دیئے۔
کار شوروم سیل کیے جانے کی اطلاع پر شورومز کے مالکان اور ملازمین پہنچنا شروع ہوگئے، موقع پر موجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے عوامی شکایت پر کار شورومز سیل کرنے کے لیے کمشنر کراچی کو احکامات جاری کیے تھے۔
علاقہ مکینوں نے اپنی شکایت میں بتایا تھا کہ کار شورومز مالکان سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے اور یہاں سے گزرنا محال ہے۔
ایس بی سی اے کے مطابق کار شورومز ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیل کیے گئے ہیں، کار شورومز سیل کیے جانے کے بعد علاقے کی صورتحال کشیدہ ہوگئی، آخری اطلاع آنے تک کار شورومز کے مالکان اسلامیہ کالج کے قریب جمع تھے اور ان میں آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری تھا۔