اراکین سندھ اسمبلی کو ڈھائی ماہ سے الائونس کی ادائیگی نہیں ہوسکی
تاہم اراکین اسمبلی کی تنخواہیں محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری ہوچکی ہیں اور جلد یہ تنخواہیں انھیں مل جائیں گی۔
ڈھائی ماہ گذرنے کے باوجود اراکین سندھ اسمبلی کو تنخواہیں اور الائونسز کی مد میں ابھی تک کوئی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔
اراکین اسمبلی نے اپنے اکائونٹس سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کو دے دیے تھے، لیکن مذکورہ مدات میں کوئی رقم منتقل نہیں ہوئی۔ اس ضمن میں جب سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذمے داران سے رابطہ کیاگیا، تو انھوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہیں جلد ان کے اکائونٹس میں منتقل ہوجائیں گی۔ نئی اسمبلی کی وجہ سے اکائونٹس کے معاملات طے کرنے میں تاخیر ہوگئی ہے، تاہم اراکین اسمبلی کی تنخواہیں محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری ہوچکی ہیں اور جلد یہ تنخواہیں انھیں مل جائیں گی۔