کراچی سے چلائی جانیوالی دھابیجی ایکسپرس بند کردی گئی
صدر علوی نے 5ماہ قبل افتتاح کیا تھا،دھابیجی ایکسپریس مسلسل خسارے میں جارہی تھی
محکمہ ریلوے نے 5 ماہ قبل کراچی سٹی سے دھابیجی کیلیے چلائی جانے والی دھابیجی ایکسپرس کو بند کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھابیجی ایکسپریس کو بند کرنے کا سرکلر آج جاری کر دیا جائیگا ، ٹرین آپریشن گزشتہ 4 دن سے بند ہے، ذرائع نے بتایا کہ دھابیجی ایکسپریس گزشتہ 5 ماہ سے خسارے میں چل رہی تھی جس کی فیول کی رقم بھی پوری نہیں ہو پا رہی تھی۔
محکمہ ریلوے نے ٹرین کا کم سے کم کرایہ 25 اور زیادہ سے زیادہ 80 روپے مقرر کیا تھا جسے ریلوے کے وزیر شیخ رشید نے کم کر کے 70 روپے کر دیا تھا ، دھابیجی ایکسپریس سے ریلوے کو فیولنگ کی مد میں روزانہ تقریباً 17 ہزارروپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
واضح رہے کہ دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح صدر پاکستان عارف علوی نے کیا تھا اور افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی شرکت کی تھی۔