اسلام آباد ڈرامے کا مرکزی ملزم سکندر کا آپریشن کامیابحالت بدستور تشویشناک

سكندر كی حالت بدستور تشويشناک ہے اور اسے 24 گھنٹے كے لئے وينٹی ليٹر پر ركھا جائے گا، پمز اسپتال انتظامیہ

سکندر كو 2 گولياں لگيں جس میں سے ایک گولی اس كی ٹانگ اور ایک پيٹ كے دائيں جانب لگی،پمز اسپتال انتظامیہ فوٹو : اے پی پی

اسلام آباد ڈرامے کےمرکزی کردارسکندر حیات کوکامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یومنتقل کردیا گیا، حالت بدستور تشویشناک، بیوی کی ٹانگ میں لگی گولی بھی نکال دی گئی۔

اسلام اباد انتظاميہ كو ساڑھے 5 گھنٹوں تک يرغمال بنائے ركھنے والے سكندر كا آپريشن كامياب ہوگيا جس كے بعد اسے سرجيكل آئی سی يو منتقل كرديا گيا ہے، ڈاكٹر عائشہ كے مطابق سکندر کا آپریشن 3 سے 4 گھنٹے تک جاری رہا تاہم سكندر كی حالت بدستور تشويشناک ہے اور اسے 24 گھنٹے كے لئے وينٹی ليٹر پر ركھا جائے گا، ان كا كہنا تھا كہ سكندر كی اہليہ بھی آئی سی یو ميں ہے تاہم اس كی حالت خطرے سے باہرہے۔


پمز اسپتال انتظاميہ كے مطابق سکندر كو 2 گولياں لگيں جس میں سے ایک گولی سكندر كی ٹانگ اور ایک پيٹ كے دائيں جانب لگی، گولی لگنے سے سكندر كے پھيپھڑ ے كو نقصان پہنچا تاہم اس كا پھيپھڑے كا آپريشن كر ديا گيا ہے جو كامياب رہا، آپریشن کرنے والی ٹیم کا کہنا تھا کہ سکندر کی بیوی کنول کی ٹانگ میں لگی گولی بھی نکال دی گئی ہے، ترجمان پمز اسپتال ڈاكٹر وسيم خواجہ كا كہنا ہے كہ سكندر كی بيوی نے بتايا كہ اس كا شوہر نشے کا عادی تھا اس پر تشدد كرتا تھا، دونوں مياں بيوی اور بچے لاہور سے اسلام اباد دبئی جانے کے لئے ارجنٹ پاسپورٹ بنوانے آئے تھے، جبکہ سكندر كے بچوں كو ملزم كی والدہ كے حوالے كر ديا گيا ہے۔

دوسری جانب ملزم سکندر اور اس کی بیوی کنول کے خلاف تھانہ کوہسارمیں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمےمیں دہشت گردی کی ددفعات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز جدید اسلحہ سے لیس سکندر حیات نے اپنی بیوی اور 2 بچوں کے ہمراہ جناح ایونیو کی سڑک اور ریڈ زون کو 5 گھنٹوں سے بلاک کر رکھا تھا، تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکندر کو دبوچ لیا جس کے بعد رینجرز نے اسے گرفتار کرلیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story