مسلح شخص کو دبوچنے کی کوشش زمرد خان کی جرات نہیں بلکہ حماقت تھی رانا ثنااللہ
زمرد خان انتظامیہ کو بتا کر نہیں گئےتھے جب کہ مسلح شخص نے زمرد خان کو بھاگنے کا موقع دیا، رانا ثنا اللہ
مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مسلح شخص کو دبوچنے کی کوشش زمرد خان کی جرات نہیں بلکہ حماقت تھی۔
اسلام آباد میں کئی گھنٹے تک پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلنے والے مسلح شخص کو دبوچنے پر جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان کو صدر مملکت سمیت ملک کے کئی رہنماؤں نے خراج تحسین پیش کیا وہیں رانا ثنا اللہ ان پر خوب پرسے اور ان کی کوشش کو حماقت سے تعبیر کیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ زمرد خان انتظامیہ کو بتا کر نہیں گئےتھے، مسلح شخص نے زمرد خان کو بھاگنے کا موقع دیا۔ انہوں نے واقعے کو اسلام آباد پولیس کی بھی ناکامی قرار دیا۔
دوسری جانب مسلح شخص کو دبوچنےپرصدرآصف زرداری نے زمردخان کی کوشش کر سراہا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ زمردخان نےاچھاشہری ہونے کے ناطے اپنا فرض اداکیا۔ قائد ایم کیوایم الطاف حسین نےکہا کہ زمردخان نے جس جرات کامظاہرہ کیا اس پرجتنابھی خراج تحسین پیش کیا جائےکم ہے۔وزیربلدیات سندھ اویس مظفرنے بھی زمردخان کو قومی ہیرو اوربےنظیربھٹو کاجیالا قرار دیا۔