آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات آج ہوگی
فضل الرحمان نوازشریف سے اپنی ملاقات کی تفصیلات سے آصف زرداری کو آگاہ کریں گے
ISLAMABAD:
پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری اور جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کا وقت طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی ملاقات آج رات 9 بجے زرداری ہاوٴس اسلام آباد میں ہوگی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت مخالف تحریک چلانے سے متعلق مشاورت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی نواز شریف سے ملاقات، حکومت مخالف تحریک پر بات چیت
فضل الرحمان نوازشریف سے اپنی ملاقات کی تفصیلات سے آصف زرداری کو آگاہ کریں گے جبکہ فوجی عدالتوں کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق امور بھی غور ہوگا۔
مولانا فضل الرحمن طویل عرصے سے آصف زرداری اور نواز شریف میں اتفاق رائے پیدا کرکے حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس کا مظاہرہ صدارتی الیکشن میں بھی ہوا تھا لیکن ان کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی تھیں۔ تاہم اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کے خلاف نیب مقدمات اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے بعد مولانا فضل الرحمن نے نئے سرے سے کوششیں شروع کردی ہیں۔