الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا پولنگ شیڈول جاری کردیا

پریزائیڈنگ افسر پولنگ میں کسی بھی قسم کا خلل ڈالنے والے کو وارنٹ کے بغیر 6 ماہ تک جیل بھجوا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن

پریزائیڈنگ افسر پولنگ میں کسی بھی قسم کا خلل ڈالنے والے کو وارنٹ کے بغیر 6 ماہ تک جیل بھجوا سکتے ہیں, الیکشن کمیشن. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کا پولنگ شیڈول جاری کردیا ہے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جارہ کردہ ضمنی انتخابات کے شیڈول کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے جاری رہے گی، جبکہ پریزائیڈنگ افسر پولنگ میں کسی بھی قسم کا خلل ڈالنے والے کو وارنٹ کے بغیر 6 ماہ تک جیل بھجوا سکتے ہیں، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو انتخابی مہم 20 اگست کی رات 12 بجے تک ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی، کمیشن کے مطابق پولنگ کے روز اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تربیتی ورکشاپ میں شرکت نہ کرنے والے انتخابی عملےکے 168 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 42 حلقوں پر 22 اگست کو ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story