بھارتی فوج کی آج بھی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری

بھارتی فوج نے كوٹلی اوربٹل سیكٹر پربلا اشتعال فائرنگ اورمارٹرگولے پھینكے تاہم كوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سیکیورٹی ذرائع

گزشتہ روز بھی بھارتی افواج كی جانب سے لائن كنٹرول كے نزدیک شہری آبادی كو نشانہ بنایا گیا تھا۔ فوٹو رائٹرز

بھارتی فوج كی جانب سے لائن آف كنٹرول كے علاقوں میں جارحیت كا سلسلہ بدستور جاری ہے اور آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹروں پر آج بھی بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کی گئی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


سیكیورٹی ذارائع كے مطابق بھارتی فوج نے كوٹلی اور بٹل سیكٹر پر بلا اشتعال فائرنگ كی اور مارٹر گولے پھینكے تاہم اس سے كوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فوج نے آج ایک بار پھر آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں کھوئی دتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ شام 6 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوئی اور اس کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی بھارتی افواج كی جانب سے لائن آف كنٹرول كے نزدیک شہری آبادی كو نشانہ بنایا گیا تھا اور متعدد مارٹر گولے اور آرٹلری شیل فائر كئے گئے تھے جس كے نتیجے میں خاتون سمیت 8 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی اب روز کا معمول بن چکی ہے اور بھارتی فوج نے گزشتہ 12 دنوں میں 34 بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج کی جانب سے نکیال اور بٹل سیکٹر میں 800 گولے فائر کئے گئے، پاکستان کی جانب سے کئی بار کئے گئے احتجاج کے باوجود بھارت کے جنگی جنون میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہورہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات روز بروز کشیدہ ہوتے جارہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story