لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں شہباز شریف
شہبازشریف نےمحکموں کی جانب سے کئے گئے انتظامات پرنظر رکھنے کیلئے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے نمٹنے اور لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، تمام ادارے ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ممکنہ سیلاب کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت صوبے میں سیلاب کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا، اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامات اور اس سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے اور لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سرکاری ادارے اور محکمے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل رکھیں ، قومی ذمہ داری سمجھ کر ممکنہ سیلاب سے آبادیوں کو بچانے کے لئے کام کیا جائے۔
شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سرکاری محکموں کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات پر نظر رکھنے کے لئے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی، کمیٹی 7 روز کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی اور غفلت برتنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے حفاظتی پشتوں کو مزید مضبوط بنایا جائے اور متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں، انہوں نے کہا کہ حالیہ شدید بارشیں اور دریاؤں کی صورتحال ایک چیلنج ہے جس سے ہر صورت میں نمٹیں گے، وزیر اعلی نے گڑھ مہاراجہ کے قریب دریائے چناب پر بغیر حفاظتی بند پل کی تعمیر کا بھی سخت نوٹس لے لیا۔