بھارت میں پارٹی اسٹیکرز والی شراب کی بوتلیں ووٹرز میں مفت تقسیم
آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی مقامی جماعتوں نے ووٹرز کو لبھانے کیلیے پارٹی اسٹیکرز والی شراب کی بوتلیں تقسیم کیں
بھارت میں سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے پارٹی اسٹیکرز والی شراب کی بوتلوں کی مفت تقسیم شروع کردی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کو متوجہ کرنے کے لیے شراب کی بوتلوں پر اپنے جماعتی اسٹیکرز چسپاں کردیئے اور ہر جلسے میں عوام میں پانی کی بوتلوں کے بجائے شراب کی بوتلیں مفت تقسیم کی گئیں۔
بھارت میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹرز کو لبھانے کے لیے الیکشن مہم کے دوران شراب کی بوتلیں کھلے عام ناصرف مفت تقسیم کی گئی ہوں بلکہ شراب کی بوتلوں پر امیدواروں نے اپنی جماعت کا پرچم، اپنی تصویر اور انتخابی نشان والے اسٹیکرز بھی چسپاں کر رکھے تھے۔
شراب کی بوتلیں مقامی جماعتوں تیلگو دیشم پارٹی اور کانگریس وائی ایس آر کی جانب سے اپنے انتخابی جلسوں میں تقسیم کی گئیں۔ شراب کی بوتلوں کو دو یا تین ہفتے پہلے بڑی تعداد میں خریدا گیا تھا اور اس دوران ہونے والے ہر جلسے میں پارٹی ورکرز، ووٹرز اور جلسے کے شرکاء میں مفت تقسیم کی گئیں۔