جسٹس تصدق حسین جیلانی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سے کل ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔
جسٹس تصدق حسین جیلانی کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیاہے وہ کل عہدے کا حلف اٹھا ئیں گے۔
جسٹس تصدق حسین جیلانی کو فخرالدین جی ابراہیم کے استعفے کے بعد قائم مقام الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے جنہوں صدارتی انتخابات کے ایک روز 31 جولائی بعد ہی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سے کل ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔
فخرالدین جی ابراہیم نے اپنے استعفی میں لکھا تھا کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ قبول کرنے کو تیار نہیں تھے تاہم اراکین پارلیمنٹ کے کہنے پر انھوں نے یہ ذمہ داری قبول کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ واحد آدمی تھے جس پر حکومت اور حزب اختلاف کے ارکان متفق تھے، میں نے جہوری روایات کو زندہ رکھنے کے لیے اپنے تئیں بہت کوشش کی اور الیکشن کمیشن نے کسی دباؤ میں آئے بغیر تمام اُمیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے، دھمکیاں ملنے کے باوجود میں اُن قوتوں کے خلاف کھڑا رہا جو الیکشن کا التوا چاہتی تھیں۔
واضح رہے کہ جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم کے عہدے کی معیاد سنہ 2017 ہ میں ختم ہونی تھی تاہم انہوں نے اس سے قبل ہی استعفی دے دیا تھا۔