کراچی میں دودھ مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
شہری زائد قیمت پر دودھ فروخت کر نے والے دکانداروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو شکایت درج کرائیں کارروائی ہوگی،کمشنرکراچی
صوبائی وزیر زراعت، سپلائی اور پرائسز محمد اسماعیل راہو نے کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ مہنگا دودھ فروخت کرنے والے ڈیری فارمرز اور دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ شہری مہنگا دودھ نہیں خریدیں ،کراچی میں دودھ کی قیمت میں 26 روپے اضافہ کرنے والے ڈیری فارمرز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، دودھ کی 94 فی لیٹر قیمت ہے اسی پر ہی شہریوں کوفروخت کیا جائے،اسماعیل راہو نے کہا کہ جو بھی اس پر عمل نہیں کرے گا ان دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور سپلائی پرائسز کے افسران 120روپے فی لیٹر دودہ فروخت کرنے والوں کہ خلاف کارروائی شروع کرکے رپورٹ روزانہ کے بنیاد پر دیں گے۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے از خود دودھ کی قیمت بڑھانے والے دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے احکام جاری کردیئے جب کہ انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سرکاری نرخ سے زاید قیمت پر دودھ نہ خریدیں ،سرکاری نرخ 94روپے مقرر ہے اس سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کر نے والے دکانداروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو شکایت درج کرائیں کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ ڈیری فارمرز ایکشن کمیٹی کے نام سے ڈیری فارمرز کے ایک گروپ نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب دودھ کی قیمت میں یک دم 26روپے اضافہ کا اعلان کردیا جس پر صارفین اور خود دودھ فروشوں میں تشویش پھیل گئی، دودھ کی قیمت میں اضافہ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر کی جانب سے کیا گیا جس میں کہا گیا کہ دودھ کا فارم ریٹ 108روپے مقرر کیا گیا ہے جس پر 10اپریل سے عمل درآمد ہوگا جس کے نتیجے میں دکاندار صارفین کو 120روپے لیٹر قیمت پر دودھ فروخت کریں گے۔