پشاور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کی رہنما نجمہ حنیف جاں بحق
نجمہ حنیف خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی کی امیدوار منتخب ہوئی تھیں۔
MIRPUR:
حیات آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما نجمہ حنیف جاں بحق ہو گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے حیات آباد میں نجمہ حنیف کو ان کے گھر کے باہر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، نجمہ حنیف خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی کی امیدوار تھیں۔ اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے نجمہ حنیف کے بیہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ نجمہ حنیف کے شوہر حنیف جدون 2 سال قبل عید کے روز بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔