حکومت نے قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی کو ہٹانے کی منظوری دیدی
ڈپٹی ایم ڈی پی ٹی وی کرنل حسن کوقائم مقام ایم ڈی کا چارج دے دیا گیا
حکومت نے پی ٹی وی کے قائم مقام ایم ڈی ارشد خان کو ہٹانے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کے درمیان اختلافات چل رہے تھے اور وفاقی وزیر نے متعدد بار میڈیا کے سامنے بھی ارشد خان کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے ایم ڈی پی ٹی کو ہٹانے کا کہہ دیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کو اپنی سفارشات بھی پیش کردی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ایم ڈی پی ٹی وی کو ازخود استعفیٰ دے دینا چاہیے، فواد چوہدری
ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی وی کے قائم مقام ایم ڈی کو ہٹانے کی منظوری دے دی اور پی ٹی وی کے ڈپٹی ایم ڈی کرنل حسن کوقائم مقام ایم ڈی کا چارج دے دیا گیا ہے۔