زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 22 کروڑ ڈالر کم ہوگئی اسٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب 22 کروڑ 83 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے

کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 95 کروڑ 64 لاکھ ڈالر موجود ہیں، اسٹیٹ بینک،فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 22 کروڑ ڈالر کم ہوگئی۔

مرکزی بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 5اپریل کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب 22 کروڑ 83 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔


زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 22 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 10 ارب 27 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 95 کروڑ 64 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔
Load Next Story