ججز تقرری کمیٹی بے اختیار ہے حکومتی رکن بطور احتجاج مستعفی

جج ترقی کے قابل بھی ہے یا نہیں، کمیٹی یہ جائزہ بھی نہیں لے سکتی، سینیٹر نعمان وزیر

نعمان وزیر نے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ارسال کر دیا (فوٹو: فائل)

پی ٹی آئی کے سینیٹر نعمان وزیر نے ججز تقرری کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ججز تقرر کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا تاہم ایک روز پہلے ہی حکومتی رکن سینیٹر نعمان وزیر اپنی رکنیت سے مستعفی ہوگئے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی سینیٹر کمیٹی کے پاس اختیارات نہ ہونے پر مایوس ہیں اور انہوں نے اپنے استعفے میں بھی اس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز تعیناتی سے متعلق کمیٹی کے 3 اجلاسوں میں شریک ہوا، کمیٹی کے پاس کسی جج کا انٹرویو کرنے کا اختیار تک نہیں اور مذکورہ جج ترقی کے قابل بھی ہے یا نہیں کمیٹی یہ جائزہ بھی نہیں لے سکتی اس لیے مستعفی ہورہا ہوں۔
Load Next Story