لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو علی جہانگیر صدیقی کے خلاف کارروائی سے روک دیا
سابق سفیر نے نیب طلبی نوٹسز کو چیلنج کیا تھا
لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کے خلاف کارروائی سے روک دیا اور نیب کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے علی جہانگیر صدیقی کی درخواست پر سماعت کی جس میں سابق سفیر نے نیب طلبی نوٹسز کو چیلنج کیا ہے۔
سماعت کے دوران سابق سفیر کے وکیل حامد خان نے بتایا کہ نیب نے حصص کا کاروبار کرنے والی مختلف کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع کر رکهی ہیں اور اسی بنیاد پر درخواست گزار کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔
وکیل نے استدعا کی کہ نیب علی جہانگیر صدیقی کو بهجوائے گئے طلبی کے نوٹسز کالعدم دیئے جائیں، ہائیکورٹ نے علی جہانگیر کو نیب کی تفتیش میں پیش ہونے کی ہدایت کی اور مزید کارروائی 24 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔