پاکستان چوکسیوریج کی لائن چوک سڑک پر گندا پانی جمع

پاکستان چوک پر سیوریج کی لائن چوک ہوگئی سیوریج کا گندا پانی سڑک پر تالاب کی شکل میں کھڑا ہوگیا.

سیوریج کی لائن کی مرمت اور کچرا کنڈی کی فوری صفائی کی جائے، علاقہ مکین

MUMBAI:
پاکستان چوک پر سیوریج کی لائن چوک ہوگئی سیوریج کا گندا پانی سڑک پر تالاب کی شکل میں کھڑا ہوگیا، گندہ پانی کچرا کنڈی میں بھی داخل ہوگیا ہے، کچرا کنڈی کچرے سے بھری ہوئی ہے، علاقے میں سخت تعفن پھیل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں صحت و صفائی کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے اور کچرا کنڈیاں کچرے سے بھرگئی ہیں، پاکستان چوک پر موجود کچرا کنڈی گزشتہ کئی دنوں سے کچرے سے بھری ہوئی ہے اور کچرا کنڈی کو صاف نہیں کیا جارہا ہے، ہفتہ کو کچرا کنڈی کے نزدیک سیوریج کی لائن چوک ہوگئی اورسیوریج کا پانی ابل کر سڑک اور لوگوں کے گھروں کے اطراف جمع ہوگیا، گندہ پانی کچرا کنڈی میں بھی داخل ہوگیا، کچرا کنڈی کچرے سے اس قدر بھری ہوئی ہے کہ کچرا کنڈی کے باہر بھی کچرا پڑا ہوا ہے۔


علاقے میں صورتحال ابتر ہوگئی ہے اور پورے علاقے میں سخت تعفن پھیل رہا ہے اور لوگوں کا اس علاقے سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے، علاقے کے مکینوں نے متعلقہ محکمے کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج کی لائن کی فوری مرمت کی جائے اور کچرا کنڈی کی فوری صفائی کی جائے،مکینوں نے کہا کہ مذکورہ کچرا کنڈی کی صفائی باقاعدگی سے نہیں ہوتی ہے اور یہ کچرا کنڈی اکثرو بیشتر کچرے سے بھری رہتی ہے جس کی وجہ سے قریبی مسجد میں نماز کیلیے جانے والے نمازیوں کو بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔

برنس روڈ کے مکینوں نے بھی سندھ سیکریٹریٹ کے عقب میں واقع کچرا کنڈی کی صفائی نہ ہونے کی شکایت کی ہے اور کہا ہے کہ برنس روڈ کی گلیوں میں جانے والے مکینوں کو اس علاقے سے گزرنا پڑتا ہے، یہ کچرا کنڈی اکثر کچرے سے بھری ہوتی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں مچھر اور مکھیوں کی بہتات ہوتی ہے اور علاقے میں سخت تعفن پھیلا رہتا ہے۔
Load Next Story