پاکستان اور تاجکستان کا تجارت وتوانائی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

تاجک وزیردفاع اورشاہ محمود قریشی کا دفاعی تعلقات کی موجودہ نوعیت پراظہار اطمینان

تاجک وزیردفاع اورشاہ محمود قریشی کا دفاعی تعلقات کی موجودہ نوعیت پراظہار اطمینان۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور تاجکستان نے دوطرفہ تجارتی، اقتصادی، سفارتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ اور دونوں ملکوں کے مابین عسکری تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تاجکستان کے وزیردفاع جنرل شیر علی میرزو کے درمیان وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، تاجکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ تاجک وزیر دفاع کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات اور عسکری تعاون مزید مستحکم ہو گا۔ تاجک وزیر دفاع نے علاقائی امن کیلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

دریں اثنا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو وزارت خارجہ کے قونصلر آفس کا اچانک دورہ کیا اوروہاں موجود سائلین سے ان کے مسائل دریافت کیے اور موقع پر احکامات صادر کیے۔
Load Next Story