پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، نعمان محمود، اظہرعباس اور فیض حمید شامل ہیں، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے، ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، نعمان محمود، اظہرعباس اور فیض حمید شامل ہیں۔
میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا اس وقت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، میجر جنرل اظہرعباس اس وقت کمانڈنٹ انفنٹری کوئٹہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
میجر جنرل فیض حمید اس وقت آئی ایس آئی میں خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ اس سے قبل وہ جی او سی پنو عاقل بھی رہ چکے ہیں، میجر جنرل نعمان محمود بھی اس وقت آئی ایس آئی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔