متوقع بارشیں بلدیہ ملیر اور وسطی میں رین ایمرجنسی نافذ
برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ اور نالوں کی مستقل بنیاد پر صفائی کی جائے،نشاط قادری۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر ڈاکٹر مختار پلیجو نے ہنگامی اجلاس میں مون سون کی متوقع بارشوں کے پیشِ نظر بلدیہ ملیر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور تمام محکمہ جات کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے ہیں، اجلاس کو بتایا گیا کہ متوقع بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے مرکزی آفس میں کنٹرول روم فعال ہے جس میں تین شفٹوں میں24گھنٹے عملہ تعینات رہے گا۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط قادری نے کہا ہے کہ برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ اور نالوں کی مستقل بنیاد پر صفائی کی جائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انھوں نے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون اور واٹر بورڈ کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دوران برسات نکاسی آب کے نظام کی درستگی کیلیے اقدامات تیز کیے جائیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی نذیر لاکھانی نے بلدیہ وسطی میں ممکنہ بارشوںکے سبب رین ایمرجنسی نافذ کرکے عملے کی چھٹیا ں منسوخ کردی ہیں، بارشوںکے سبب کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کیلیے عملے کو مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے۔