دوبارہ اقتدار میں آکرعوام کی مشکلات ختم کریں گے آصف زرداری

موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں، پورا ملک مشکلات کا شکار ہے، آصف زرداری

پورا ملک مشکلات کا شکار ہے، آصف زرداری۔ فوٹو:فائل

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پورا ملک مشکلات کا شکار ہے، پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کی مشکلات ختم کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے وفد نے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد نے گلگت بلتستان کے عوام کیلیئے خدمات پر آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: آصف زرداری کسی ریلیف کے مستحق نہیں

اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں، پورا ملک مشکلات کا شکار ہے، پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کی مشکلات ختم کرے گی۔
Load Next Story