متحدہ نے ٹی وی اینکر کیخلاف 10 ارب روپے کا دعویٰ کردیا

نجی ٹی وی کے پروگرام میں الطاف حسین اورمتحدہ کیخلاف بے بنیادالزامات لگائے گئے

ایم کیوایم میں کوئی دھڑے بندی نہیں، فاروق ستار، سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے نجی ٹی وی کے اینکر کیخلاف جمعے کوسندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکی اور10ارب روپے ہرجانے کادعویٰ کیا ہے۔

پٹیشن اور10ارب روپے ہرجانے کادعویٰ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال اورقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹر فاروق ستارنے کیا۔ایم کیوایم نے ہرجانے کادعویٰ مورخہ 27، جون، 30جون، 2 جولائی اور 4 جولائی کے ایک پروگرام میں الطاف حسین اورایم کیوایم کیخلاف بے بنیادہرزہ سرائی پرکیا۔




ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ پروگرام میں الطاف حسین اور ایم کیوایم پرسراسر بے بنیاد الزامات عائدکیے جن کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں،بے بنیادالزامات اور الطاف حسین کی کردارکشی کرنے اور ایم کیوایم کیخلاف ہرزہ سرائی پرمعافی مانگی چاہیے۔ انھوںنے واضح کیاکہ ایم کیوایم میںکوئی دھڑے بندی نہیں۔ یہ صرف کسی کی خواہش ہو سکتی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story