دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

ایئرپورٹ پر مسافروں کو ٹکٹ دیکھ کر اور سیٹ کنفرم ہونے کی صورت میں ہی جانے دیا جارہا ہے، ایئرپورٹ ذرائع

دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی سے بچنے کے لئے ایئرپورٹ کی بیرونی دیوار کو بم پروف بنایا جارہا ہے، ایئرپورٹ حکام فوٹو : فائل

دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر راولپنڈی کے بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور مسافروں کےعزیزواقارب اور گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔


ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر رات 11 بجے ایئرپورٹ روڈ کو ون وے کردیا جاتا ہے، ایئرپورٹ پر مسافروں کو ٹکٹ دیکھ کر اور سیٹ کنفرم ہونے کی صورت میں ہی جانے دیا جارہا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی بڑھانے کے لئے رینجرز کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں جن کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مسلسل نگرانی بھی کی جارہی ہے، دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی سے بچنے کے لئے ایئرپورٹ کی بیرونی دیوار کو بم پروف بنایا جارہا ہے جبکہ داخلی راستے کے قریب کنکریٹ بلاکس رکھ کر راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔
Load Next Story