میٹرک امتحان کے پرچے حل کرکے فروخت کرنے والے 3 ملزم گرفتار

دکان سے فوٹوکاپی مشین، لیپ ٹاپ، موبائل فونز ، دیگرسامان ضبط، حیدر، شہریار اورقاسم کیخلاف مقدمہ درج

دکان سے فوٹوکاپی مشین، لیپ ٹاپ، موبائل فونز ، دیگرسامان ضبط، حیدر، شہریار اورقاسم کیخلاف مقدمہ درج۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان بازار پولیس نے نویں اوردسویں جماعت کے طالب علموں کو پرچے حل کرکے فروخت کرنے کے الزام میں تین ملزمان کوگرفتار کرکے فوٹو کاپی مشین اور دیگر سامان ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

کنٹرولر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن عبدالرزاق نے پاکستان بازار پولیس کو اطلاع دی کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر چودہ بی میں اسکول کے قریب فوٹوکاپی کی دکان سے نویں اور دسویں جماعت کے پرچے150روپے میں حاصل کرکے فروخت کیے جارہے ہیں۔ انتظامیہ نے پرچوں کے دوران اسکولوں کے اطراف میں فوٹو کاپی کی دکان کھلنے پر دفعہ 144لگائی ہوئی ہے جس کی دکاندار اوراس کے ملازمین خلاف ورزی کررہے ہیں۔


پاکستان بازار پولیس نے فوٹو کاپی کی دکان پر چھاپہ مارکر ملزمان حیدر علی،شہریار اور محمد قاسم کو گرفتار کرلیا،پولیس نے دکان سے فوٹوکاپی مشین ،لیپ ٹاپ ، موبائل فونز ودیگر سامان ضبط کرکے تھانے منتقل کردیا، پولیس نے کنٹرول بورڈ عبدالرزاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا ۔

 
Load Next Story