جسٹس تصدق حسین جیلانی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس تصدق حسین جیلانی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ضمنی انتخابات شفاف کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کی جائے گی، انتخابات کے لئے ڈیوٹی پر مامور تمام افسران کو جوڈیشل اختیارات دیئے جائیں گے جسے استعمال کرتے ہوئے ڈیوٹی افسر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر سزا دے سکیں گے۔
واضح رہے کہ جسٹس تصدق حسین جیلانی کو جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم کے بطور چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دینے کے بعد قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے، فخرالدین جی ابراہیم نے صدارتی انتخابات کے ایک روز بعد ہی 31 جولائی کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔