فلپائن میں مسافر کشتی اور مال بردار جہاز میں تصادم سے 24 افراد ہلاک 280 لاپتہ
حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر کشتی فلپائن کے دوسرے بڑے شہر سیبو سے بندر گاہ کی جانب آرہی تھی۔
فلپائن میں مسافر کشتی بحریہ کے مال بردار جہاز سے ٹکرا کر ڈوب گئی جس سے 24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 280 تاحال لاپتہ ہیں۔
حادثہ ساحل سمندر سے 2 کلو میٹر دور اس وقت پیش آیا جب مسافر کشتی فلپائن کے دوسرے بڑے شہر سیبو سے بندر گاہ کی جانب آرہی تھی۔ فلپائنی بحریہ کے ترجمان کے مطابق حادثے کے وقت کشتی پر تقریباً 700 افراد سوار تھے جن میں سے بیشتر کو بچالیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر کشتی بندرگاہ ميں داخل ہو رہی تھی کہ مال بردار جہاز اس کے سامنے آ گیا اور دونوں کے درميان زور دار تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کشتی سمندر میں ڈوب گئی اور سیکڑوں افراد جان بچانے کے لئے کشتی سے کود کر لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔