ہزار گنجی خودکش دھماکا حملہ آور کے اعضا کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ
حملہ آور کی شناخت کے لئے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی، سی ٹی ڈی حکام
ہزار گنجی حملہ آور کے جسمانی اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بجھوائے جارہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام پر سبزی منڈی میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ بعد ازاں حملہ آور کے جسمانی اعضاء اکھٹے کرلیے گئے تھے اور اب ان اعضا کے ذریعے ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کوئٹہ میں ہزارگنجی واقعے کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار، مظاہرین کا دھرنا
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حملہ آور کی شناخت کے لئے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی جب کہ جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ بھی کی جارہی ہے۔