گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں سیلاب سے 100 دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

سیلاب لوگوں کے مال مویشی بھی بہا کر لے گیا۔ ریسکیو ون 1122 اور ضلعی انتظامیہ نے اپنی امدادی کارروائیاں تیز کردیں۔

سیلابی پانی لوگوں کے مال مویشی بھی بہا کر لے گیا۔ فوٹو: ایکسپریس

نالہ ڈیک کے سیلابی ریلے نے مزید 10 گاؤں اپنی زد میں لے لئے جب کہ سینکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔



گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے قریبی گاؤں منج پور اور ڈھولن کے جو نالہ ڈیک کا بند ٹوٹنے چکیاں، چکیاں خورد، حیاتیاں، کوٹ قاضی، ننگل دونا سنگھ، رانا اور ڈالیاں سمیت سینکڑوں گاؤں سیلاب سے شدید متاثر جب کہ 100 سے زائد دیہات کے تمام زمینی راستے منقطع ہوچکے ہیں، سیلاب کا پانی لوگوں کے مال مویشی بھی اپنے ساتھ ہی بہا کر لے گیا۔


کامونکی اور واہنڈو کے ان دیہات میں تباہی آنے پر ریسکیو ون 1122 اور ضلعی انتظامیہ نے اپنی امدادی کارروائیاں تیز کردی ہیں، ضلعی انتظامیہ نے متاثرین میں خشک راشن تقسیم کیا اور جو لوگ اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں ان کو بذریعہ کشتی راشن پہنچایا۔
Load Next Story