تشدد سے زخمی خاتون نند کے گھر سے بازیاب شوہر کے خلاف مقدمہ درج
ثنا15دن تک گھر نہیں آئی تو ملنے گئی،سسرالیوں نے بتایا رشتے دار کے گھر گئی ہے، نند کے گھر سے زخمی ثناکونکالا ،بہن سمیرا
گلستان جوہر بلاک 8 پنک سوسائٹی کی رہائشی خاتون ثنا کو اس کے میکے والوں نے بلاک 10 چشتی نگر میں نند کے گھر سے بازیاب کرا لیا ، گلستان جوہر پولیس نے بازیاب خاتون پر تشدد کا مقدمہ اس کے شوہر کے خلاف درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانے میں ثنا کی بہن سمیرا نے بہنوئی رضوان معروف کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کرایا ہے ، بازیاب ثنا نے پولیس کو بیان میں بتایا ہے کہ اس کے والدین لیاقت آباد نمبر 9 میں رہتے ہیں، 7 ماہ قبل اس کی اور رضوان معروف کی شادی ہوئی تھی، شادی رضوان کی بہن شاہین زوجہ انور نے طے کی تھی، ثنا نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ شادی سے پہلے شاہین نے اس کے گھر والوں کو بتایا تھا کہ رضوان کی پہلی شادی ہے اور شادی بھی جلدی کرنی ہے جس پر اس کے گھر والے تیار ہوگئے اور ایک ماہ کے اندر اس کی شادی کردی شادی کے ایک ماہ بعد سے رضوان نے اس پر تشدد شروع کردیا تھا۔
ثنا نے اپنے بیان میں بتایا کہ شادی کے بعد اسے معلوم ہوا کہ یہ رضوان کی تیسری شادی ہے، رضوان اپنی پہلی بیوی پر بھی تشدد کرتا تھا جو گھر کی پہلی منزل سے دوپٹوں کے ذریعے نیچے اتر کر بھاگ گئی تھی اس کے بعد دوسری بیوی سے 2 بچے رضوان نے اپنے پاس رکھ لیے تھے اور شادی کے وقت کہیں چھپائے ہوئے تھے جنھیں شادی کے بعد سامنے لے آیا تھا، دوسری بیوی بھی تشدد سے خوفزدہ ہوکر اسے چھوڑ کر چلی گئی۔
ثنا کی بہن سمیرا نے بتایا کہ رضوان معروف کے تشدد کے بارے میں ثنا اکثر بتاتی تھی تاہم ہم اسے سمجھاکر دوبارہ بھیج دیتے تھے کہ کچھ دنوں میں سب ٹھیک ہو جائے گا 15 دن سے ثنا گھر نہیں آئی تو وہ اس کے گھر ملنے گئی جہاں اسے بتایا گیا ثنا موجود نہیں وہ کسی رشتے دار کے گھر گئی ہے 3 دن مسلسل گئی جس پر اسے شبہ ہوا جس پر وہ اپنے شوہر امام الدین، بھائی اور رشتے دار سے مل کر ثنا کی نند کے گھر پہنچی تو دروازہ نہیں کھولا گیا زبردستی دروازہ کھلواکر اندر گئے تو ثنا کی حالت تشدد سے انتہائی خراب ہوگئی تھی اسے نکال کر گلستان جوہر تھانے منتقل کیا، ثنا کے بہنوئی امام دین نے بتایا کہ ہم نے ثنا کو اس کی نند شاہین کے گھر گلستان جوہر بلاک10 چشتی نگر سے بازیاب کرایا ہے جہاں اسے بند کرکے رکھا گیا تھا ، رضوان شادیوں کا شوقین لگتا ہے جس میں اس کی بہن کا ساتھ دیتے ہی اور معصوم لڑکیوں کے گھر والوں کو پھنسا کر اس کی شادیاں کراتی ہے 3 معصوم لڑکیوں کی زندگی برباد کرنے والے کو سزاد دی جائے۔