شہر قائد میں تیز ہوا سے ایک بچی ہلاک اور متعدد افراد زخمی
تیز ہوا سے ٹین کی چھتیں اڑ گئیں، لوگ خوفزدہ، گرد سے سانس لینے میں مشکلات کا سامنا
شہر قائد میں انتہائی تیز ہوا چلنے کے سبب دیوار گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں ایک بچی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔
مغرب کی جانب سے ہفتے کی شب ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والے بارش کے نئے سسٹم کے سبب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں درمیانی و تیز بارشوں کے بعد اتوار کی شام کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلیں جس کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے شہر کی فضاؤں پر شدید دھند چھائی اور حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 2 کلومیٹر رہ گئی جس کی وجہ سے جناح ٹرمینل سے شام تا رات گئے فضائی آپریشن جزوی طور پر متاثر رہا۔قومی ائر لائن کی اسلام آباد اور دبئی جانے والی پروازوں کو خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا جبکہ کئی دیگر غیرملکی ائرلائنوں کی روانگی میں 3 سے 5 گھنٹوں کی تاخیر ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث گھروں کی تین کی چھتیں اڑ گئیں، گلستان جوہر میں ہورڈنگ بورڈ زمین پر آگرا، لوگ خوف زدہ ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارشیں ہونے کا امکان ہے جس کے دوران گرد آلود اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی اور خنکی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ گلستان جوہر میں ہورڈنگ
محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے چلنے والی تیز رفتار ہواؤں کی وجہ سے شہر کے درجہ حرارت میں 3 ڈگری کمی واقع ہوئی اور موسم معمولی خنک ہوگیا۔ ہوا میں مٹی کی بڑی مقدار شامل ہے جس کے باعث فضا انتہائی گرد آلود ہوگئی اور لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بجلی کا تار وین پر گرنے سے گاڑی میں آتشزدگی، 6 افراد جھلس گئے
پاپوش نگر کے علاقے میں عبداللہ کالج کے قریب تیز ہوا سے تار ٹوٹنے اور چلتی وین پر گرنے کے باعث آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث وین میں سوار 6 افراد جھلس گئے جنھیں فوری طور پر قریبی واقع عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جھلسنے والوں میں 60 سالہ جمال، 35 سالہ رحمن، 30 سالہ نادیہ، 28 سالہ احسن، 27 سالہ عائشہ، ایک نامعلوم شخص اور 6 سالہ عروبہ شامل ہیں، عروبہ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، فوری طور پر گاڑی میں آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کا تار گاڑی پر گرا جس سے گاڑی میں فوری آگ بھڑک اٹھی اور گاڑی میں سوار افراد جھلس گئے، جھلسنے والوں کو پہلے قریبی واقع عباسی شہید اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد رات گئے انھیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔
مذکورہ افراد اورنگی ٹاؤن سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ اسی طرح تیز ہوا کے سبب کورنگی میں گھر کی ایک دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں مہک نامی بچی جاں بحق ہوگئی۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تندو تیز ہوا کا یہ سلسلہ صبح تک برقرار رہے گا۔
کراچی میں طوفان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا