منی لانڈرنگ کرنیوالوں سے سوال کیا جائے توغصہ ہو جاتے ہیں وزیراعظم

’’ایک طبقہ لوٹ مارکو زندگی کا طریقہ پھر قانون بنا لیتا ہے جو اسے جوازفراہم کرتا ہے‘‘، وزیر اعظم کی ٹوئٹ

 ٹویٹر پر جاری پیغام میں فرانسیسی ماہراقتصادیات فریڈرک باسٹائیٹ کا قول شیئر کیا فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے جب کوئی سوال کرے تو ان کو غصہ آجاتا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے فرانسیسی ماہراقتصادیات فریڈرک باسٹائیٹ کا ایک قول شیئرکرتے ہوئے کہا ہے کہ فریڈرک باسٹائیٹ کا قول منی لانڈرنگ کرنے والوں کے حوالے سے ایک سچ ہے۔ وزیراعظم نے فریڈرک باسٹائیٹ کا جو قول شیئر کیا ہے۔

اس میں باسٹائیٹ نے کہا ہے کہ لوٹ مار معاشرے کے ایک طبقے کے لیے زندگی کا طریقہ بن جاتا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ یہ طبقہ لوٹ مار کے لیے نظام کو قانون بنا لیتا ہے، یہ نظام اسے لوٹ مارکی اجازت اوراخلاقی جواز فراہم کرتا ہے۔
Load Next Story