ٹریفک حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے بس جلادی
خاتون شدید زخمی، بس ڈرائیور اورکنڈیکٹر فرار،فائربریگیڈ نے بس کو مکمل جلنے سے بچا لیا
ملیر کالا بورڈ پر ٹریفک حادثے میں معمر خاتون شدید زخمی ہو گئی، موقع پر موجودمشتعل شہریوں نے منی بس نے کو آگ لگا دی ۔
تفصیلات کے مطابق سعود آباد تھانے کی حدود میں ملیر کالا بورڈ پرD-7 روٹ کی منی بس رجسٹریشن نمبرKE-9991 نے ملیر کھوکھرا پار کی رہائشی معمر خاتون سکینہ بی بی زوجہ اکبر علی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی جنھیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
جہاں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، ٹریفک حادثے کے بعد منی بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر فرار ہوگیا،موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے ٹریفک حادثے کی ذمے دار منی بس کو آگ لگادی جسے فائر بریگیڈ کے عملے سے مکمل جلنے سے بچا لیا،پولیس نے منی بس کو تحویل میں لے لیا، منی بس جزوی طور پر جلی ہے ، پولیس نے فرار ہونے والے منی بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی تلاش شروع کردی ۔