سونے کی مقامی قیمتوں میں عالمی نرخ بڑھنے کے باوجود کمی
سونے کی مقامی قیمتوں میں عالمی نرخ بڑھنے کے باوجود ہفتہ کو کمی ہوئ۔
سونے کی مقامی قیمتوں میں عالمی نرخ بڑھنے کے باوجود ہفتہ کو کمی ہوئی، بین الاقوامی بلین مارکیت میں سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 1377ڈالر فی اونس ہوگئی۔
تاہم پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں سونے کی تولہ قیمت 200 روپے کی کمی سے 54 ہزار روپے تولہ ہوگئی جبکہ سونے کی 10 گرام قیمت 171 روپے گھٹ کر 46285 روپے رہی، سونے کے برعکس چاندی کے نرخ برقرار رہے، چاندی کی 10گرام قیمت 762.85 روپے اور تولہ نرخ 890 روپے رہے۔